سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی ادائیگی کیسے ہوگی؟ خیبرپختونخوا حکومت نے بتا دیا

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے بروقت ازالے کے لیے جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ‘ڈیجیٹل ڈیزاسٹر کمپنسیشن مینجمنٹ’ ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

یہ ایپ خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر تیار کی ہے اور اسے صوبائی حکومت کی مرکزی سروس ڈیلیوری ایپ “دستک” سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے متاثرین اپنی املاک کے نقصانات کی تفصیلات اپ لوڈ کر کے معاوضے کا کلیم کر سکیں گے، جبکہ ادائیگیاں براہ راست آن لائن متاثرین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان حکومت نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایپ مکمل طور پر شفاف اور خودکار میکنزم پر مشتمل ہے۔ جیو ٹیگنگ اور خودکار ویری فکیشن کی بدولت غلط معلومات یا جعلی کلیمز کی گنجائش نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام کے لیے خصوصی ڈیش بورڈ پر تمام ادائیگیوں اور نقصانات کی تفصیلات دستیاب ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس اقدام کو سیلاب متاثرین کے لیے بروقت اور شفاف معاوضہ ادائیگی کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ انہوں نے مختصر وقت میں ایپ تیار کرنے پر متعلقہ حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو سہولیات کی فوری فراہمی صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کو اہم عہدہ مل گیا

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟