میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ بدسلوکی دیکھ کر حیران رہ گیا، صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، صدر مملکت نے وزیر اعظم کے نام لکھے خط میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے وقت کی گئی بدسلوکی پر حیرانی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم کو لکھا کہ آپ کی توجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری کے طریقہ کار اور نتائج کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں، میں اور پاکستانی عوام  اس واقعے کی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں جس میں ایک سابق وزیر اعظم کے ساتھ بدسلوکی دکھائی گئی ہے۔

صدر مملکت نے لکھا کہ عمران خان ایک مقبول رہنما اور ایک ایسی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں جسے پاکستانی عوام کی بڑی حمایت حاصل ہے۔ جس انداز میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس سے عالمی برادری میں پاکستان کا تاثر داغدار ہوا ہے۔

’اسلام آباد ہائیکورٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دفتر میں زبردستی داخل ہوئے جہاں عمران خان کی بائیو میٹرک کا عمل جاری تھا۔‘

Scan 11-May-2023 by A. Khaliq Butt on Scribd

صدر عارف علوی نے لکھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کا مذاق اڑانے اور اپنے شہریوں کے حقوق پامال کرنے والے ملک کے طور پر پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

’اس قسم کا واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، ایسے واقعات کو ماضی کے ساتھ جوڑنا غلط ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ایسے مذموم اورغیر ضروری واقعات سے پہلے سے خراب معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، ان واقعات سے عوام میں تقسیم مزید بڑھ رہی ہے۔

صدر مملکت نے مزید لکھا کہ بلاشبہ عمران خان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان کی گرفتاری کے ایسے مناظر دیکھ کر جذباتی ہوگئی۔ عمران خان کی ٹانگ قاتلانہ حملے میں ٹانگ گولیاں لگنے سے متاثر تھی اس کے باوجود انکو گھسیٹا گیا۔

صدر مملکت نے ملک میں جاری صورت حال پر پریشانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری کا دردناک واقعہ مسلح افواج کی عمارتوں سمیت عوامی املاک پر مظاہرین کے حملوں کا باعث بنا۔

انہوں نے لکھا کہ عوام کو احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن انہیں پرامن اور قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے، دل دہلا دینے والے، اندوہناک اور افسوسناک جانوں کے ضیاع پر سب پریشان ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم کے نام خط میں ہدایت کی کہ تیزی سے تقسیم ہوتی سیاست کے درجہ حرارت کو کم کرکے مستحکم کیا جانا چاہیے، ’جیسے کو تیسا‘ والی سیاست کو ختم کرنا چاہیے۔

’ملک میں جاری ہیجانی ردعمل کے بجائے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرتے ہوئے   استحکام لایا جانا چاہیے۔‘

عارف علوی نے عوامی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصان اور شرپسندوں کے غیر قانونی اقدامات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آئین اور قانون کا محافظ ہونے کے ناطے میں ایسے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

’میرا ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، آئیں تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنی تقدیر کو بچائیں۔‘

صدر مملکت نے وزیر اعظم کو واضح ہدایت کی کہ براہ کرم اس بات کو یقینی بنایا جائے عمران خان کے آئینی حقوق پامال نہ ہوں، ان کی جان کو مکمل تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔

’وزیراعظم آئین اور رولز آف بزنس 1973 کے تحت مجھے ملک کی موجودہ صورتحال سے آگاہ رکھیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں