سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 47 دہشتگرد ہلاک

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی بارڈر کراس کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 47 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی بلوچستان کے علاقے سمبازا میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی بڑی تعداد بارڈر کراس کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ مارے گئے دہشتگردوں میں زیادہ تر افغان باشندے شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر پر ہونے والی اس کارروائی کے نتیجے میں ان ہلاک دہشتگردوں کی زیادہ تر لاشیں افغانستان کی طرف گریں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 15 دن گزرنے کے باوجود افغانستان سے کوئی بھی شخص ان دہشتگردوں کی لاشیں اٹھانے نہ آیا۔ اس دوران یہ لاشیں افغانستان کی حدود میں کھلے آسمان تلے گلتی سڑتی رہیں اور گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹاتی رہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بالآخر 25 اگست کو افغان حکام کے ساتھ بارڈر پر جرگہ ہونے کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر افغانستان کی طرف منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی

سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کے مطابق فتنہ الخوارج کی اس بڑی تعداد کو کسی بھی ممکنہ دہشتگردانہ کارروائی سے قبل ہی ہلاک کر دینا پاکستان کی فورسز اور اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟