پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق نجی ٹی وی  سے گفتگو میں کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان

بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سیاسی کمیٹی کی ہدایات پر استعفیٰ دیا ہے۔ ان کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔‘

پی ٹی آئی کے استعفیٰ دینے والے اراکین

دوسری جانب جنید اکبر خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا ہے۔ علی اصغر خان نے کابینہ، نجکاری اور منصوبہ بندی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

 ساجد خان نے سمندر پار پاکستانیوں، قومی ثقافت اور کشمیر سے متعلق کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ فیصل امین خان نے اقتصادی امور، غذائی تحفظ اور پارلیمانی ٹاسک فورس کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا

آصف خان نے تعلیم، قومی ورثہ، ثقافت اور اطلاعات و نشریات کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بھی قومی اسمبلی کی تمام سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ جولائی اور اگست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے متعدد ارکان و رہنماؤں کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیئرمین شپ سے استعفے دے رہے ہیں۔قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون