سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیاں، سکھ کمیونٹی کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج کو خراج تحسین

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھ کمیونٹی نے سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سکھ رہنماؤں نے کرتار پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں فوجی جوان آخری لمحے تک عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں سیلاب متاثرین کی مدد پر سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر

اپنے ایک بیان میں سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ سیلاب میں جس طرح فوری امدادی کام کیے گئے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود یقین دہانی کرائی تھی کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئے گی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر دستیاب ہوں گے، یہ عزم سکھ برادری کے لیے بہت بڑا سہارا ہے۔

’پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے‘

اُنہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے، اور سول انتظامیہ نے بھی بھرپور ساتھ دیا، جس پر ہم اُن کے بھی شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے آخری شخص کی بحفاظت منتقلی تک اپنی ذمہ داری نبھائی۔ پاک فوج اور سکھوں کا رشتہ ایسا ہے جیسے ناخن اور گوشت کا، جو کبھی جدا نہیں ہو سکتا۔ یہ تعلق ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنے سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ دنیا کو جب معلوم ہوگا کہ فوج کے سربراہ نے خود کرتار پور کا دورہ کیا تو سکھ برادری کا مان اور بڑھ جائے گا۔

سکھ رہنما نے کہاکہ دنیا بھر کے سکھ مانتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے سب سے محفوظ ملک ہے۔ یاتری جب یہاں سے واپس جاتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں کیونکہ انہیں اتنی محبت اور عزت ملتی ہے کہ دل نہیں کرتا پاکستان چھوڑ کر جائیں۔

’فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا‘

دیگر سکھ رہنماؤں نے بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا ہے، اس پر دنیا بھر کے سکھ اُن کے شکر گزار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں جو اقدامات کیے گئے اُن کی مثال نہیں ملتی۔ کرتار پور صاحب کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی ہم بھرپور قدردانی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

سکھ رہنماؤں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے سکھوں کا سر پاکستان کی طرف عقیدت سے جھک رہا ہے اور دنیا بھر کے سکھوں کی محبت اور ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ہمارے لیے حقیقی معنوں میں جنت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں