سعودی عرب اور عراق کی کمپنیوں نے بھارتی ریفائنری کو خام تیل کی فروخت روک دی

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب اور عراق کی کمپنیوں نے بھارتی آئل ریفائنر کمپنی کو خام تیل کی فروخت روک دی ہے۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو اور عراق کی سرکاری تیل کمپنی سومو نے بھارتی ریفائنری کمپنی نایارا انرجی کو خام تیل کی فروخت بند کر دی ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے جولائی میں روسی حمایت یافتہ ریفائنر پر عائد پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

اس فیصلے کے بعد نایارا انرجی نے اگست میں اپنی خام تیل کی تمام درآمدات روس پر منحصر کردیں۔ نایارا عام طور پر ہر ماہ عراق سے تقریباً 20 لاکھ بیرل اور سعودی عرب سے 10 لاکھ بیرل خام تیل حاصل کرتی تھی، تاہم اگست میں دونوں ممالک سے کوئی سپلائی موصول نہیں ہوئی۔

بھارتی اقدامات کے باعث نایارا اور سومو کے درمیان ادائیگیوں کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ آخری بار سومو کا باسرہ خام تیل 29 جولائی کو بھارتی بندرگاہ ودینار پر اتارا گیا، جبکہ سعودی عرب سے آخری شپ منٹ 18 جولائی کو پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آئل ریفائنری پر یورپی یونین کی پابندیاں، وجہ کیا بنی؟

نایارا کو اب روسی آئل کمپنی روزنیفٹ سے براہِ راست سپلائی مل رہی ہے۔ 4 لاکھ بیرل یومیہ صلاحیت رکھنے والی نایارا کی ودینار ریفائنری اس وقت صرف 70 سے 80 فیصد استعداد پر چل رہی ہے کیونکہ پابندیوں کے باعث مصنوعات فروخت کرنے اور ٹرانسپورٹیشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نایارا جو بھارت کی مجموعی ریفائننگ صلاحیت کا تقریباً 8 فیصد کنٹرول کرتی ہے، پابندیوں کے بعد اپنی مصنوعات کی شپنگ کے لیے ’ڈارک فلیٹ‘ نامی متبادل جہاز رانی پر انحصار کررہی ہے کیونکہ دیگر شپنگ کمپنیاں پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرامکو نے سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کرلیے

واضح رہے کہ جولائی میں کمپنی کے سی ای او مستعفی ہو گئے تھے، جبکہ گزشتہ ہفتے نایارا نے آذربائیجان کی قومی آئل کمپنی سوکار (SOCAR) کے ایک سینیئر ایگزیکٹو کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘