بنوں: ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں بنوں میں وفاقی کانسٹیلبری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ناقابل قبول، وفاق نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بیان کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج نے ہیڈکوارٹر کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی تاہم چوکس اور بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی سے ان کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے۔ اسی دوران دہشتگردوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی ہیڈکوارٹر کی دیوار سے ٹکرا دی۔

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا جبکہ قریبی شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا، جس کے باعث 3 بے گناہ شہری زخمی ہوئے۔

اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوانوں نے دہشتگردوں کو ہدف بنایا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وفاقی کانسٹیبلری اور پاک فوج کے 6 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس بھیانک اور بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی روکنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان سے مذاکرات پر زور

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری قوم کے ساتھ مل کر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ وطنِ عزیز کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں