بینائی سے محروم مگر حوصلے سے نہیں، سبی کے اللہ بخش سولنگی

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہاتھوں میں ویٹ مشین اور چھڑی تھامے 30 سالہ اللہ بخش سولنگی اندھی آنکھوں کے باوجود زندگی کی روشنی کو اپنے عزم اور محنت سے جگمگا رہا ہے۔ وقت نے اس کی بینائی تو چھین لی لیکن دانائی اور عزتِ نفس سے بھرپور یہ نوجوان کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا بلکہ اپنی محنت سے روزی کماتا ہے۔

مشکل حالات کے باوجود اللہ بخش نے تعلیم کا سفر بھی ترک نہیں کیا۔ 2013 میں ایک دوست کی رہنمائی سے تعلیم کی طرف واپس لوٹے اور ایف اے کا امتحان پاس کر کے یہ ثابت کیا کہ بینائی سے محرومی علم کی روشنی حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اللہ بخش نے بتایا کہ وہ دن میں 6 سے 7 سو روپے کما لیتا ہے جن میں سے تقریباً 4 سو روپے کھانے اور رہائش پر خرچ ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ اکثر مجھے تنگ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نابینا نہیں ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ لوگ حقیقت کو دیکھیں۔ میری آنکھوں نے روشنی کھو دی ہے مگر میرے ارادے اب بھی روشن ہیں۔

اللہ بخش نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کی تعلیم اور معذوری کو مدِنظر رکھتے ہوئے معذور کوٹے میں اسے نوکری دی جائے تاکہ وہ دربدر سڑکوں پر گھومنے کے بجائے ایک باعزت روزگار کما سکے۔

اللہ بخش سولنگی کی کہانی اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ اصل روشنی آنکھوں میں نہیں بلکہ ارادے اور دل میں ہوتی ہے۔ وہ نہ صرف حوصلے اور خودداری کی مثال ہیں بلکہ معذور افراد کے لیے ایک روشن رہنمائی بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے خلاف بات کی تو سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

بنگلہ دیش حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

امریکا اب کسی ملک کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ اور فرانس پر برس پڑے

ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کا خود کیخلاف گول، میانمار جیت گیا

راولپنڈی پولیس نے اغوا ہونے والا بچہ خیبرپختونخوا سے بازیاب کرالیا، ملزمان گرفتار

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا