ایس آر او کا اجرا عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 فلور ملز کی رجسٹریشن سے متعلق ایس آر او کے اجرا کے معاملے پر سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف آرٹیکل 199 کے تحت رٹ دائر نہیں کی جاسکتی۔

یاد رہے کہ میں سنہ 2013 میں  فلور ملز کی رجسٹریشن کے لیے ایس آر او جاری کیا گیا تھا جس کے خلاف فلور ملز نے آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس سے رجو ع کیا تھا۔ اس حوالے سے سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کی۔

ہائیکورٹس نے قرار دیا تھا کہ ایس آر او کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا لہٰذا سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹس کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کی عدالتی اصلاحات کے لیے تجاویز کیا ہیں؟

حافظ احسان کھوکھر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ایک فیصلے میں کہہ چکی ہے ایس آر او کو ہائیکورٹ میں رٹ اختیار سماعت کے تحت چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

سنہ 2013 میں فلور ملز کی رجسٹریشن کے لیے ایس آر او جاری کیا گیا تھا۔ ایس آر او کے اجرا کے کے خلاف فلور ملز نے آرٹیکل 199کے تحت ہائیکورٹس سے رجو ع کیا تھا۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں مفاہمت کے سوا کوئی راستہ نہیں، صدر سپریم کورٹ بار

عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹس نے قرار دیا ایس آر او کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا لہٰذا سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹس کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں