عمران خان کے 2 چہرے ہیں جنہیں میں بے نقاب کروں گا، سردار تنویر الیاس

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ’چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کیسز اتنے جاندار ہیں کہ ان سے بچ نکلنا اتنا آسان نہیں ہو گا، اس لیے وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں،جو چیز عمران خان کے حق میں ہو خواہ وہ عدالت ہو، عوام ہوں یا کوئی اور ادارہ ہو اُسے وہ ماننے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں لیکن جب کوئی چیز ان کے حق میں نہ ہو وہ اس کو نہیں مانے گا، عمران خان  خود پرستی میں گُم ہو چکے ہیں۔‘

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ’چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گُم ہو چکے ہیں، اس کی مثال ہے کہ عمران خان اپنے دیرینہ دوست کے جنازے میں بھی نہیں گئے۔ ایک اور بہت بڑے رہنما جب فوت ہوئے تو عمران خان ان کے گھر پر تھے۔ عمران خان بجائے ان کی لاش دیکھنے کے لاہور روانہ ہو گئے تھے۔‘

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ’سب نے دیکھا کہ ماضی میں عمران خان نے عدالتوں کے بارے میں کیا رویہ رکھا۔ عمران خان کے دو چہرے ہیں آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔‘

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ’عمران خان کے خلاف کیسز اتنے جاندار ہیں کہ ان سے بچ نکلنا اتنا آسان نہیں ہو گا، اس لیے وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں، قومی املاک اور اداروں پر حملے کر رہے ہیں اور ایسے حملے کر رہے ہیں کہ شاید ایسا کوئی دشمن بھی نہ کر سکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے ایسا لب و لہجہ، ایسا طریقہ کار اختیار کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، میں شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی احسان فراموشی اور طوطا چشمی کی داستاں بڑی لمبی ہے۔ عمران خان کے انسانی احساسات، انسانی جذبات کا کوئی تصور نہیں ہے، وہ بنیادی طور پر ایک احسان فراموش ہیں۔ لوگوں کو اپنے حق میں استعمال کرنا اور پچھے مُڑ کر نہ دیکھنا ان کا وتیرہ ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں سردار تنویر الیاس نے کہا تھا کہ عمران خان نے اسد عمر اور پرویز خٹک کو وائسرائے بنا کر آزاد کشمیر بھیجا جس کے بعد میرے خلاف پارٹی میں لابنگ شروع ہوئی اور بعد میں مجھے وزارت عظمی سے ہٹایا گیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقامی وسائل کے استعمال سے بجلی سستی، اگست میں 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، اویس لغاری

حکومت آزاد کشمیر کا مظفرآباد شہر سے بس اڈے ختم کرکے دارالحکومت کا نقشہ بدلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘