’وی سسٹرز‘: خواتین کے لیے ویمن رائیڈ سروس تحفظ اور خود مختاری کا عملی مظاہرہ

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں خواتین کے لیے اکیلے باہر نکلنا  ہمیشہ سے ایک حساس مسئلہ رہا ہے کیوں کہ تعلیمی اداے یا نوکری پر جانا ہو یا کسی اور وجہ سے گھر سے نکلنا ہو  ہر قدم پر انہیں غیر یقینی عدم تحفظ اور سماجی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بائیکر پر اپنی موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانے

پبلک ٹرانسپورٹ میں ہراسانی کے واقعات ٹیکسی یا رائیڈ سروسز میں اعتماد کا فقدان اور سڑکوں پر اجنبی نظروں کا دباؤ یہ سب مل کر خواتین کو نہ صرف پریشان  کرتے ہیں بلکہ ان کے خوابوں کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔

ایسے میں نو جوان حسن کا ’وی سسٹرز‘  کے نام سے ایک نئی رائیڈ سروس کا آغاز صرف ایک کاروباری قدم ہی نہیں بلکہ ایک سماجی ضرورت کا جواب بھی ہے۔

مزید پڑھیے: دنیا کے سفر پر گامزن آسٹریلوی بائیکر گلگت بلتستان کی مہمان نوازی کے معترف

حسن کا ماننا ہے ہمیں خواتین کو محفوظ ماحول دینا ہو گا تاکہ وہ اپنے خواب پورے کر سکیں۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف ڈرائیور خواتین ہیں بلکہ مسافر بھی صرف خواتین ہی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب لاہور کی سڑکوں پر خواتین خود مو ٹر بائیکس چلا رہی ہیں اور ان کے ساتھ بیٹھی خواتین کو تحفظ، اعتماد اور سکون کا احساس ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک چین دوستی کا شاہکار: اب ایک چارج پر کہیں زیادہ چلنے والی موٹرسائیکل پاکستان میں دستیاب

وی سسٹرز کا قیام ان تمام خواتین کے لیے ایک امید بھی ہے جو خود مختاری چاہتی ہیں لیکن ہمیشہ معاشرتی رکاوٹوں کے باعث پیچھے رہ گئی تھیں۔ یہ سروس صرف منزل تک پہنچنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ویمن امپاورمنٹ کی شاندار مثال بھی ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا