آسٹریلیا میں امریکی ایڈونچر بلاگر مائیک ہولسٹن، جو سوشل میڈیا پر ’ریئل ٹارزن‘ کے نام سے مشہور ہیں، مگرمچھوں کے ساتھ خطرناک اسٹنٹس کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کی ملک بدری اور دوبارہ داخلے پر پابندی کے مطالبات بھی سامنے آ گئے ہیں۔
ہولسٹن نے حالیہ دنوں کوئنز لینڈ میں فلمائی گئی ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ مگرمچھوں پر جھپٹتے اور ان سے لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ندی والا گھر سے لے کر، تہذیب کی کہانی، ہمارا مشرقی ورثہ تک
ان حرکات پر نہ صرف جنگلی حیات کے اداروں اور ماہرین ماحولیات نے سخت ردعمل ظاہر کیا بلکہ بین الاقوامی تنظیم پیٹا (PETA) نے بھی انہیں ’انتہائی ظالمانہ‘ قرار دے کر ملک بدری کا مطالبہ کیا۔
کوئنز لینڈ کے وزیراعلیٰ ڈیوڈ کریسافولی نے اس طرزِ عمل کو غیر ذمہ دارانہ کہا، جبکہ ماہرین نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف جانوروں کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ قانوناً بھی ممنوع ہیں۔