افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، امن کیلئے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، ملک میں امن کے قیام کے لیے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے۔

بنوں سی ایم ایچ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ پاک فوج کے زخمی جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ریاست اور افواجِ پاکستان دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے عزم پر قائم ہیں اور اس راہ میں ہمارے جوان اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بنوں، دہشتگردی کے خلاف اہم فیصلے

انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان قربانیوں کی لاج رکھنی ہوگی اور ان بہادر جوانوں کے اہلِ خانہ کی پکار پر سنجیدہ توجہ دی جائے گی۔

شہباز شریف نے واضح الفاظ میں کہا کہ ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کے وہ حق دار ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں فتنہ الخوارج کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم بھارت کی پراکسیز کے خلاف متحد ہے اور خوارج اور بھارتی پراکسیز کو ہمیشہ کے لیے صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے تیار ہے۔

افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ اگر کابل حکومت سچائی کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے تو پاکستان اس کے لیے تیار ہے، مگر واضح پیغام ہے کہ پاکستان یا خارجیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد افغانستان سے آ کر پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، اگر افغانستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرے گا تو پھر ہمیں نگراں افغان حکومت سے کوئی سروکار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ایک منصوبہ کابینہ میں پیش کیا جا رہا ہے جس پر تفصیلی بحث ہوگی اور اس کے بعد ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو یکسر رد کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟