جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو لاہور کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں پولیس اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر اچانک برسٹ ہوگیا۔ ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے باعث اسکواڈ میں شامل 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘