ایشیا کپ: پاکستان، یو اے ای کو شکست دیکر سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا

بدھ 17 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سُپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی پر مین آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ فخر زمان نے شاندار 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو معقول مجموعے تک پہنچایا۔

یو اے ای کی جانب سے جُنید صدیقی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سمرنجیت سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ وکٹ کیپر راہول چوپڑا نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے، جبکہ دھرو پَراشر نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ حارث رؤف اور سائم ایوب کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ اے میں بھارت کے ساتھ سُپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حسن نواز، ابرار احمد، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان

یو اے ای اسکواڈ

محمد وسیم (کپتان)، راہل چوپڑا، حیدر علی، سمرنجیت سنگھ، محمد روہید، محمد زوہیب، عالیشان شرفو، آصف خان، ہرشیت کوشک، دھرو پراشر، جنید صدیق

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں