ممبئی ایپل اسٹور پر نئے آئی فون 17 کے لیے دھینگا مشتی

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں جمعے کی صبح ایپل اسٹور کے باہر افراتفری مچ گئی جب خریدار اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد نئے آئی فون 17 کے مختلف ماڈلز خریدنے کے لیے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر بنائی گئی وائرل ویڈیو میں درجنوں افراد کو اسٹور کے شیشے والے داخلی دروازے کے باہر اس طرح ایک دوسرے پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جیسے کسی بند ڈبے میں ٹھونسے گئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہیں چاہتا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کے سی ای او کو واضح پیغام

ایک سرخ قمیض پہنے شخص کو سیکیورٹی اہلکار باہر کھینچتے ہیں اور وہ اہلکار کو مارنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم دوسرے گارڈ کے قابو پانے پر معاملہ قابو میں آتا ہے۔

اسی دوران ایک سفید قمیض میں ملبوس خریدار سیکیورٹی اہلکار کی خیریت دریافت کرتا ہے، جبکہ پس منظر میں مارپیٹ جاری رہتی ہے، ویڈیو میں ایک اور محافظ ڈنڈا اُٹھائے نظر آتا ہے مگر اکیلا ہونے کی وجہ سے زیادہ کچھ نہیں کر پاتا۔

بعدازاں ایک اور شخص کو، جو سیاہ و سفید قمیض پہنے تھا، مسلح سیکیورٹی اہلکار ہجوم سے گھسیٹ کر باہر نکالتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟

ایپل نے بھارت بھر میں آئی فون 17 سیریز کی فروخت شروع کر دی ہے جس کے بعد ممبئی اور دہلی کے فلیگ شپ اسٹورز کے باہر بڑی تعداد میں لوگ قطاروں میں کھڑے دکھائی دیے۔

بعض خریداروں کے مطابق بدانتظامی اور سیکیورٹی کی کمی جھگڑے کی اصل وجہ تھی، احمد آباد سے آئے ایک خریدار، موہن یادیو، نے بتایا کہ وہ صبح 5 بجے سے قطار میں کھڑےتھے مگر لوگ قطار توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔

’میں صبح سے لائن میں ہوں، لیکن یہاں کی سیکیورٹی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، قطار توڑی جا رہی ہے اور پیچھے کھڑے لوگ فون نہیں خرید پا رہے۔‘

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی آئی فون کے بعد اسمارٹ فونز اور یورپی یونین پر بھی اضافی ٹیکس کی دھمکی

دہلی کےعلاقے ساکیت کے سلیکٹ سٹی واک مال میں بھی رات بھر خریدار نئے آئی فون کے انتظار میں قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ بینگلورو کے ایپل اسٹور پر بھی رش دیکھا گیا، البتہ وہاں صورتحال کچھ قابو میں رہی۔

ایپل نے اس بار آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کے ساتھ ساتھ ریگولر آئی فون 17 اور نیا آئی فون ایئر بھی متعارف کرایا ہے، جن کی قیمتیں 82,900 روپے سے لے کر 2 لاکھ 30 ہزار انڈین روپے تک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم