ارشدیپ سنگھ ٹی 20 انٹرنیشل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

26 سالہ ارشدیپ نے یہ سنگ میل گزشتہ روز ابو ظہبی میں عمان کے خلاف ایشیا کپ کے گروپ میچ کے دوران عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ  64 میچز میں انجام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین آفریدی کی 100 وکٹیں، عمران خان کا ریکارڈ برابر

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے حارث رؤف کے پاس تھا جنہوں نے 71 میچز میں یہ اعزاز پایا تھا۔ دنیا میں صرف افغانستان کے راشد خان (53 میچز) اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا (63 میچز) ہی ان سے آگے ہیں۔

ارشدیپ کی 100 وکٹیں اوسط 18.49 کے ساتھ گزشتہ 8 برسوں میں مکمل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان ٹی 20 میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے 7ویں باؤلر بن گئے

بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی اس میچ میں سنگ میل عبور کیا، وہ یوزویندر چہل کے ساتھ بھارت کے مشترکہ دوسرے کامیاب ترین ٹی20 بولر بن گئے ہیں۔ پانڈیا نے عمان کے حماد مرزا کو 51 رنز پر آؤٹ کیا اور اپنی 96 وکٹیں مکمل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں