امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مائیکرو سطح پر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود کم ہونے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ملک کے بہترین سفیر ہیں جنہوں نے مالی سال 2024-25 میں 38.5 ارب ڈالر ترسیلات وطن بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 32 فیصد اور پالیسی ریٹ 22.5 فیصد تھا، لیکن ڈیڑھ سال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے جبکہ پالیسی ریٹ 11 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں انہیں گزشتہ 40 برس میں سب سے غیر معمولی پذیرائی ملی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہایت حوصلہ افزا رہی۔ وزیراعظم کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان میں تجارت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ملاقات میں معیشت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، معدنیات، مصنوعی ذہانت، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی پر بھی بات ہوئی۔

وزیراعظم نے فوجی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ 6 سے 10 مئی کے دوران پاک فوج نے بھارت کو شکست دی، 7 بھارتی طیارے مار گرائے اور دہلی، پٹھان کوٹ سمیت کئی مقامات پر کارروائیاں کیں۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو دیا۔

یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کی صبح امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف سے رابطہ کیا اور بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی کیونکہ پاکستان پہلے ہی جنگ جیت چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج وہی بھارت جو پہلے درست رویہ اختیار نہیں کرتا تھا، اب تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی مسائل حل کرنے کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امدادی کوششوں کو تسلیم کرنے پر اقوام متحدہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری