عوامی ایکشن کمیٹی کے زیادہ تر مطالبات مان لیے گئے، احسن اقبال

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات سے قبل اہم مشاورت کی۔

کمیٹی میں وفاقی وزرا اور پارلیمانی رہنما شریک تھے جنہوں نے موجودہ بحران کے حل اور تعطل کے خاتمے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مذاکرات، جو تعطل کا شکار تھے، دوبارہ بحال کر دیے گئے ہیں۔

ان کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی رہ جانے والے نکات پر بات چیت کے ذریعے تعطل دور کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر دل دکھی ہے، ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو حالات کو معمول پر لایا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی کشمیر میں احتجاج ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت، حکومتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات اور گفت و شنید میں ہے، کیونکہ آزاد کشمیر کے عوام ہمارے اپنے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تشدد سے معاملات مزید الجھتے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ان کے مسائل کا حل پرامن طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!