گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔ چترال، کالام، مالم جبہ اور گٹی میڈوز سمیت مختلف پہاڑی مقامات پر برفباری سے جہاں ایک طرف دلکش مناظر نے سیاحوں کو محظوظ کیا ہے، وہیں دوسری جانب سرد موسم اور برف کی شدت نے سفری مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام گٹی میڈوز میں برفباری کے باعث متعدد گاڑیاں راستے میں پھنس گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مری: برفباری دیکھنے کے لیے آنے والوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’گلگت بلتستان ٹوارزم‘ نامی پیج نے ایک پوسٹ میں ضلعی انتظامیہ اور حکومتِ گلگت بلتستان سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ برفباری میں پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقام تک پہنچایا جا سکے۔
گٹی میڈوز، گلگت بلتستان میں تازہ اطلاعات کے مطابق 6 اکتوبر 2025 کو یہاں برفباری کے باعث کچھ گاڑیاں راستے میں پھنسنے کی اطلاع ہے۔
حکومتِ گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ فوراً ایکشن لیا جائے تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقام تک پہنچایا جا سکے۔
سیاحوں سے گزارش ہے کہ… pic.twitter.com/36XJKV7Gru— Gilgit Baltistan Tourism. (@GBTourism_) October 6, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں سے گزارش ہے کہ دیوسائی یا چلم چوکی کے راستے سفر سے پہلے موسم اور سڑک کی صورتحال ضرور چیک کریں۔














