ابوظہبی: پاکستانی شہری نے 15 سال کی ناکام کوششوں کے بعد 50 ہزار درہم کی قرعہ اندازی جیت لی

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری سعید حفیظ عبدالمجید کی برسوں کی محنت اور صبر کا پھل آخرکار مل گیا۔ 33 سالہ سعید، جو ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازم ہیں، نے ہزاروں درہم کا ٹکٹ ڈرا حاصل کرلیا۔

سعید 2009 سے یو اے ای میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان پاکستان میں رہتا ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے ہر ماہ متحدہ عرب امارات کی مشہورقرعہ اندازی ‘بگ ٹکٹ ڈرا’ میں حصہ لے رہے تھے اور اس دوران انہوں نے کبھی کوئی مہینہ نہیں چھوڑا۔ اس بار ان کی مستقل مزاجی رنگ لائی، اور انہوں نے بگ ٹکٹ کے ہفتہ وار ای-ڈرا میں 50 ہزار درہم جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی

سعید نے ‘بگ ٹکٹ’ کے میزبان کی کال آنے پر انہیں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں پچھلے 15 سال سے بگ ٹکٹ خرید رہا تھا۔ آپ کا بہت شکریہ، آپ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار جب انہوں نے ٹکٹ خریدا تو انہیں خاص طور پر خوش قسمتی کا احساس ہوا۔میں ہمیشہ یہ خواہش رکھتا تھا کہ شو کے میزبان رچرڈ کی کال سنوں، اور آج وہ خواب سچ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: سرکاری حج اسکیم: 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین کے نام قرعہ نکل آیا

سعید نے کہا کہ یہ جیت ان کے لیے نہایت اہم وقت پر آئی ہے۔ ‘آپ کی کال مجھے اُس وقت آئی جب مجھے واقعی پیسوں کی ضرورت تھی۔ میں اپنا کاروبار بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آپ میرے لیے ایک فرشتے کی طرح ہیں۔’

آخر میں انہوں نے دیگر شرکا کو پیغام دیا کہ کوشش جاری رکھیں۔ اگر آپ کوشش نہیں کریں گے تو جیت نہیں سکتے۔ قسمت کبھی بھی آپ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتی ہے، خاص طور پر جب آپ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں