بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ جمعے بہار کے ضلع روہتاس میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد نیشنل ہائی وے 19 پر بنائے گئے عارضی راستے اور سروس لینیں پانی میں ڈوب گئیں، جس سے دہلی-کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 60 سے زیادہ ہلاکتیں

سینکڑوں گاڑیاں 4 دن سے ایک لمبی قطار میں پھنسی ہوئی ہیں، اور کہیں سے بھی ٹریفک کے بحال ہونے کی امید نظر نہیں آ رہی۔ سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں اور پانی جمع ہونے سے گاڑیاں پھسل رہی ہیں، جس سے جام مزید بڑھتا جا رہا ہے۔

چند کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کئی کئی گھنٹے لگ رہے ہیں، جبکہ ٹریفک کا دباؤ بڑھتے بڑھتے اب اورنگ آباد تک پہنچ گیا ہے جو روہتاس سے تقریباً 65 کلومیٹر دور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) اور سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کی جانب سے کوئی عملی قدم نظر نہیں آ رہا۔ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ گاڑیاں 24 گھنٹے میں بمشکل 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر پا رہی ہیں۔

ایک ٹرک ڈرائیور پروین سنگھ نے بتایا کہ پچھلے 30 گھنٹوں میں ہم نے صرف 7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ ٹول ٹیکس اور دیگر اخراجات دینے کے باوجود ہم گھنٹوں جام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نہ NHAI کے اہلکار نظر آتے ہیں، نہ انتظامیہ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی

ایک اور ڈرائیور سنجے سنگھ کے مطابق 2 دن سے جام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بھوکے پیاسے ہیں اور بہت تکلیف میں۔ چند کلومیٹر طے کرنے میں گھنٹوں لگ رہے ہیں۔

اس ٹریفک جام سے کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں، خاص طور پر وہ ڈرائیور جو خراب ہونے والی اشیا لے جا رہے تھے۔ پیدل چلنے والے، ایمبولینسیں، ایمرجنسی سروسز اور سیاحتی گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہیں۔

جب NHAI کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رنجیت ورما سے اس صورتحال پر بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کیمرے پر آنے سے صاف انکار کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی