کافی ود کرن بمقابلہ ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل، دونوں بالی ووڈ شوز کتنے مختلف ہیں؟

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے مشہور ٹاک شوز میں اب ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ایک طرف کرن جوہر کا بے مثال شو ‘کافی ود کرن’، جو گزشتہ 2 دہائیوں سے ناظرین کو چٹپٹی گپ شپ، بے باک سوالات اور مشہور ‘ریپیڈ فائر’ راؤنڈ سے محظوظ کر رہا ہے۔ دوسری جانب، پرائم ویڈیو پر نیا شو ‘ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل’ اپنی دوستانہ اور ہلکی پھلکی گفتگو کے انداز سے توجہ حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فلم سَیّارا کی کامیابی پر ’کرن جوہر‘ انتہائی جذباتی کیوں ہوئے؟

2004 میں شروع ہونے والا  ‘کافی ود کرن’ اب تک 9 سیزن مکمل کر چکا ہے۔ اس شو کی پہچان وہ لمحات ہیں جب سیلیبریٹیز نے کرن جوہر کے دبنگ سوالات کے سامنے چونکا دینے والے انکشافات کیے۔ چاہے وہ تنازع ہو یا مزاحیہ گفتگو، کرن کے شو کی مقبولیت میں کبھی کمی نہیں آئی۔

اس کے برعکس، ‘ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل’ ایک پرسکون، مزاحیہ اور خوشگوار ماحول میں تیار کیا گیا ہے۔ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ اپنے مہمانوں کے ساتھ ہنسی مذاق، ذاتی باتوں اور چھوٹی چھوٹی گیمز کے ذریعے ایک قریبی تعلق قائم کرتی ہیں۔

پروگرام کے سیگمنٹس جیسے ‘بریک فاسٹ کارنر’ اور ‘پک اے سائیڈ’  شو کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ارب پتی مکیش امبانی نے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کمپنی خرید لی؟

ناظرین کے مطابق، ‘کافی ود کرن’ اب بھی گلیمر اور گپ شپ کا بادشاہ ہے جبکہ ‘ٹو مچ’ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے جو تنازعات سے دور، خلوص اور مزاح کے ساتھ ایک نیا انداز متعارف کروا رہا ہے۔

دونوں شوز کا مقصد ایک ہی ہے یعنی بالی ووڈ کے چمکتے چہروں کے پیچھے کی اصل کہانی دکھانا مگر دونوں کا انداز بالکل الگ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کی ہدایت

آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

وزیراعظم پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، ترک صدر کی شہباز شریف کی تعریف

سرکاری اہلکاروں کے لیے نیا ضابطہ، شفافیت بڑھانے کا فیصلہ

آبنائے ہرمز کھولنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے شکرگزار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟