سعودی عرب: پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں 250 درجے ترقی

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی نے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز میں شاندار ترقی کرتے ہوئے اپنی پوزیشن میں 250 درجے سے زیادہ بہتری حاصل کی ہے۔

یونیورسٹی گزشتہ سال کی 601 تا 800 کیٹیگری سے ترقی کرتے ہوئے 401 تا 500 کے گروپ میں شامل ہوگئی ہے، جو تعلیمی معیار اور تحقیقی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اس کی کوششوں کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبہ کے لیے سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں 700 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کے مواقع

رپورٹس کے مطابق یہ اعلان کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ کے دوران کیا گیا۔

یونیورسٹی کی اس نمایاں بہتری کا سبب ماہر اور مستند اساتذہ کی بھرتی، تحقیقی سہولیات کی توسیع اور معیار پر مبنی اقدامات کا نفاذ بتایا گیا ہے۔

مقامی سطح پر پرنس سطام یونیورسٹی نے سعودی عرب کی جامعات میں پانچواں نمبر حاصل کیا ہے، جو اسے ملک کی نمایاں تعلیمی و تحقیقی اداروں کی صف میں لاتا ہے۔

یونیورسٹی کے نائب سربراہ برائے تعلیمی و تدریسی امور ڈاکٹر مشاری العُصَیمی نے گفتگو میں کہاکہ یہ پیشرفت دراصل ہمارے تعلیمی عملے، تحقیقی ڈھانچے اور معیار پر مبنی منصوبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے، جس نے یونیورسٹی کی ساکھ کو مزید مضبوط کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں کن سعودی خواتین لکھاریوں کے چرچے ہیں؟

انہوں نے مزید کہاکہ قومی سطح پر پانچویں پوزیشن یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ تعلیم، تحقیق اور جدت کے میدان میں ویژن 2030 کے اہداف خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے معیار اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم