پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

کھاریاں کے ایک سرکاری کالج کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کالج کی چھت پر قومی پرچم کے ساتھ ایک جھنڈے پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ ن پر تنقید کی جبکہ کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ ویڈیو اصل ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔

ملیحہ ہاشمی نے لکھا کہ یہ کس قسم کا نیا مذاق ہے؟ اب صرف یہی رہ گیا ہے کہ زبردستی بچوں کے یونیفارم پر بھی اپنی تصویر نصب کر دیں۔

خرم اقبال نے سوال کیا کہ یہ کس کا آئیڈیا تھا؟

صابر شاکر لکھتے ہیں کہ قومی پرچم کی حفاظت فرمائیں پہلے قائداعظم کی تصویر ہٹائی گئی اب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مریم پرچم لگوائے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارے نوٹوں پر بھی مریم نواز کی تصویر ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار، عملہ محفوظ

روات قلعے سے وادی کیلاش تک: پاکستان کے کونسے 12 تاریخی ورثے عالمی شناخت کی دوڑ میں شامل ہیں؟

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

ویڈیو

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟