پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت نے اہم پیشرفت کی ہے جس کے تحت ملک سے ہونے والی آئی ٹی ایکسپورٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 18 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جون کی نسبت جولائی میں برآمدات میں 10 لاکھ ڈالر کا مزید بہتری کا رجحان دیکھا گیا۔

مومنٹم کا تسلسل

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے ماہانہ 400 ملین ڈالر سے زائد کی آئی ٹی برآمدات کا تسلسل برقرار ہے جو کہ ملکی تاریخ میں ایک نیو نارمل بن چکا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں 34 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات

معاشی و آئی ٹی ماہر محمد فرحان کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار پاکستانی ٹیک سیکٹر کی پائیدار پیشرفت اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہیں۔

فری لانسنگ اور آئی ٹی کمپنیوں کا کردار

گلوبل فری لانسرز یونین کے اعزازی صدر طفیل احمد خان  کے مطابق فری لانسنگ پلیٹ فارمز، لوکل سافٹ ویئر ہاؤسز کی بین الاقوامی توسیع اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ٹی کمپنیوں کے لیے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کے عمل کو آسان بنانا اس نمو کا بنیادی سبب ہے۔

پالیسی کا تسلسل

طفیل احمد خان کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور وزارت آئی ٹی کی جانب سے فری لانسرز کے لیے ادائیگیوں کے نظام میں بہتری اور پے پال/بین الاقوامی ادائیگیوں کے متبادل راستے فراہم کرنے کی پالیسیوں نے برآمد کنندگان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

مستقبل کا منظرنامہ اور چیلنجز

محمد فرحان کا کہنا ہے کہ اگر 400 ملین ڈالر ماہانہ کا یہ مومنٹم برقرار رہا تو پاکستان رواں مالی سال کے اختتام تک 5 ارب ڈالر کی سالانہ آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرنے کے انتہائی قریب پہنچ سکتا ہے۔ ارٹیفیشل انٹیلیجنس  (اے آئی)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی طلب مستقبل میں اس نمو کو مزید تیز کر سکتی ہے۔

محمد فرحان  کا کہنا ہے کہ اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ، 5G کے بروقت اجرا اور بلا تعطل سروسز کی فراہمی ضروری ہے، یونیورسٹی سطح پر طلبا کو جدید ٹیکنالوجیز(اے آئی، بلاک چین، ڈیوآپس) میں تربیت دینا، ٹیکس پالیسیوں میں پائیداری اور فری لانسرز کے لیے بینکنگ طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی سروسز ایکسپورٹس میں 19 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبہ نمایاں، تجارتی خسارے میں بھی بڑی کمی

اگر ان بنیادی چیلنجز پر قابو پا لیا جائے تو پاکستان خطے میں ایک بڑا ٹیک ہب بن کر ابھر سکتا ہے جس سے نہ  صرف غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے بلکہ ملک میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

حکومتی اہداف اور مستقبل کا منظرنامہ

حکومت نے قومی معاشی حکمت عملی اڑان پاکستان کے تحت مالی سال 2029 تک آئی ٹی برآمدات کو 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ رواں رفتار کی برقراری کی صورت میں موجودہ مالی سال کے اختتام تک یہ ایکسپورٹ 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار، عملہ محفوظ

روات قلعے سے وادی کیلاش تک: پاکستان کے کونسے 12 تاریخی ورثے عالمی شناخت کی دوڑ میں شامل ہیں؟

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟