اسلام آباد کے چِکڑ چھولے: 4 دہائیوں سے مقبول، سستی غذا بھی

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی آب پارہ مارکیٹ میں ملنے والے چکڑ چھولے کا نام ذائقے کے شوقین افراد کے لیے نیا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ سموسہ پاگل ہے یا اس کا بیچنے والا؟

یہ دکان 40 سال پرانی روایت کا تسلسل ہے جہاں آج بھی لوگ صرف 150 روپے میں پیٹ بھر کر مزے دار چنے کھاتے ہیں۔

دکاندار بتاتے ہیں کہ یہ کاروبار ان کے والد نے 35 سے 40 سال پہلے شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 10 سے 15 سال سے یہ کام سنبھال رہا ہوں اور یہ نام لاہور سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے جہاں یہ بہت مشہور ہے۔

دکاندار نے مزید کہا کہ آج بھی میرے والد گھر پر یہ چنے تیار کرتے ہیں۔ ان کے ہاتھ کا ذائقہ ہی ہماری پہچان ہے۔

مزید پڑھیے: پشاور فوڈ اسٹریٹ پر مزیدار تندوری فش، یہ ڈش کیسے تیار ہوتی ہے؟

یہ چنے اپنی خاص ترکیب کی وجہ سے مقبول ہیں۔ ان میں 8 قسم کے مسالے استعمال کیے جاتے ہیں جو ذائقے کو منفرد بناتے ہیں۔ اس کی فل پلیٹ 150 روپے اور سنگل 80 روپے میں دستیاب ہے۔ ساتھ میں رائتہ، سلاد اور اچار مفت دیے جاتے ہیں۔

دکاندار کے مطابق تازگی، معیاری مسالے اور روایتی ذائقہ ہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

یہاں آنے والے گاہک بھی اس ذائقے کے مداح ہیں۔ ایک مزدور شہباز احمد نے بتایا کہ یہ نہ صرف سستے ہیں بلکہ ذائقے میں بھی لاجواب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ہم جیسے لوگوں کے لیے بہترین کھانا بھی ہے‘۔

مزید پڑھیں: لاہور کا ڈھابہ نما چھوٹا پی سی ہوٹل، لوگ دور دراز سے یہاں کیوں آتے ہیں؟

ایک بزرگ گاہک جہانگیر احمد نے کہا کہ میں یہاں کا رہائشی ہوں اور تقریباً 35 سال سے یہاں سے چنے کھا رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ان کے والد ہوتے تھے اب بیٹے بیچتے ہیں لیکن ذائقہ آج بھی ویسا ہی ہے۔

محمد عمر نے کہا کہ میں تیسری بار یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنے تو ہر جگہ مل جاتے ہیں مگر ان کے ذائقے کی بات ہی کچھ اور ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کا روایتی پکوان لاندی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا

40 سال بعد بھی چکڑ چھولے کا ذائقہ آب پارہ مارکیٹ کی پہچان ہے۔ خاندانی ریسیپی اور خلوص سے تیار کردہ یہ مناسب قیمت والے چنے آج بھی لوگوں کو آب پارہ کھینچ لاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

19ویں صدی میں چترال سے انگریز فوج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری