صدر آصف علی زرداری سے جرمن سفیر مس اینا لیپل کی ملاقات

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سےجرمنی کی سفیر مس اینا لیپل نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ، خواتین کے بااختیار بنانے اور سماجی ترقی کے لیے تعاون قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے پاکستان۔جرمنی کلائمیٹ پارٹنرشپ معاہدے کی جلد تکمیل کو دونوں ممالک کے مفاد میں قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت نے کہا کہ جرمن سرمایہ کار قابلِ تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کراچی میں پاکستان۔جرمنی چیمبر آف کامرس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے چھٹے پاکستان۔جرمنی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی میزبانی خوش آئند ہے۔ انہوں نے افغان ری لوکیشن پروگرام میں تعاون اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی حمایت پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

صدر مملکت نے مزید کہا کہ جرمنی میں پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اطمینان بخش ہے اور دونوں ممالک کے عوامی روابط میں اضافے کا باعث بنے گی۔

اس موقع پر جرمن سفیر مس اینا لیپل نے بتایا کہ یہ پاکستان میں ان کی تیسری تعیناتی اور بطور سفیر دوسری مدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل 2006 تا 2009 اور 2015 تا 2019 کے دوران بھی پاکستان میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان