ون ڈے ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کب ہوگا؟ ترجمان پی سی بی نے بتا دیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک میسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟

محسن نقوی نے خط دونوں کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے، جبکہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ون ڈے اسکواڈ اور قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے ٹیم کی قیادت تبدیل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کا اعلان

یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا ذرائع سے خبر آئی تھی کہ پی سی بی نے محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی جبکہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟