سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں بے زبان جانوروں خصوصاً بلیوں سے محبت کرنے والے پاکستانی نژاد رضاکار یاسر کے اچانک انتقال نے ملک بھر میں غم و سوگ کی فضا پیدا کردی۔

یاسر کئی برسوں سے ریاض میں مقیم تھے اور اپنی رہائش گاہ میں درجنوں بے سہارا بلیوں کو پناہ دیتے، ان کی دیکھ بھال کرتے اور زخمی یا بیمار بلیوں کا علاج کراتے تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق وہ بلندی سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ہر طرف سے تعزیتی پیغامات سامنے آنے لگے۔ اور ہزاروں افراد نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ لوگوں نے ان کے خلوص، انسان دوستی اور جانوروں سے شفقت کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی ’رحمت کا پیکر‘ قرار دیا۔

یاسر کے انتقال کے بعد رحمت فلاحی انجمن برائے جانور کے رضاکار فوری طور پر ان کے گھر پہنچے اور وہاں موجود درجنوں بلیوں کو محفوظ مراکز میں منتقل کردیا۔

تنظیم کے مطابق تمام بلیوں کو خوراک، علاج اور دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرکے انہیں متبنّی خاندانوں اور دیگر نجات دہندگان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ جو شخص بے زبان مخلوق پر رحم کرتا ہے، خدا اس پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ ایک صارف نے یاسر کے لیے لکھا: اللہ یاسر کو اپنی رحمت سے نوازے، ان کے عمل کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

یاسر کی زندگی خدمت، محبت اور ایثار کی روشن مثال تھی۔ وہ برسوں سے ریاض کی گلیوں میں بھوکی، زخمی اور بیمار بلیوں کو اٹھاتے، ان کا علاج کرتے اور انہیں دوبارہ زندگی دیتے رہے۔ ان کا چھوٹا سا گھر دراصل بے سہارا بلیوں کے لیے ایک محبت بھرا ٹھکانہ بن چکا تھا، جہاں ہر جانور کو تحفظ اور پیار میسر آتا تھا۔

مزید پڑھیں: بلیاں گھاس کیوں کھاتی ہیں؟ طویل تحقیق کے بعد حیران کن وجہ سامنے آگئی

یاسر کی وفات کے بعد متعدد صارفین نے ان کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جن بلیوں کو انہوں نے بچایا وہ قیامت کے دن ان کے حق میں گواہی دیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب