بھارتی کرکٹر شریاس آئیر خطرناک چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف بلے باز شریاس آئیر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد سڈنی کے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔
30 سالہ کھلاڑی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اندرونی خون رسنے (internal bleeding) کی تشخیص کی۔

حالت بگڑنے پر ٹیم کے ہمراہ بھارت واپس نہ جا سکے

میچز ختم ہونے کے بعد ٹیم بھارت واپس روانہ ہوگئی، تاہم  شریاس آئیر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ سڈنی میں ہی رک گئے۔
مقامی بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اندرونی خون بہنے کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق معاملہ جان لیوا بھی ہوسکتا تھا

میڈیکل ٹیم کے مطابق، اگر فوری علاج نہ کیا جاتا تو معاملہ جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا، کیونکہ ڈریسنگ روم میں ہی ان کے وائٹلز  غیر مستحکم ہونے لگے تھے۔

یہ بھی پڑھیے ویرات کوہلی اور روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ سے باہر، ریٹائرمنٹ کی افواہیں زور پکڑ گئیں

ایک ٹیم آفیشل نے بتایا ’شریاس گزشتہ 2 دن سے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔ رپورٹس میں اندرونی بلیڈنگ سامنے آنے کے بعد انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ 2 سے 7 دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے تاکہ کسی انفیکشن کا خطرہ نہ رہے۔ شریاس آئیر کی اب حالت مستحکم ہے، مگر معاملہ سنگین ہوسکتا تھا۔ وہ سخت جان کھلاڑی ہیں، جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔‘

چوٹ لگنے کا واقعہ، ایلیکس کیری کا کیچ پکڑتے ہوئے پسلیوں پر چوٹ

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب آئیر نے ایلیکس کیری کا کیچ پکڑنے کے لیے پیچھے دوڑ لگائی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی تازہ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا

کیچ تو انہوں نے شاندار انداز میں مکمل کر لیا، مگر پھسلنے کے باعث ان کی پسلیوں پر زور دار چوٹ لگی جس سے اندرونی زخم پیدا ہوئے۔

واپسی غیر یقینی، جنوبی افریقہ سیریز میں شرکت مشکوک

ڈاکٹروں کے مطابق، شریاس آئیر کو کم از کم ایک ہفتہ اسپتال میں زیرِ علاج رہنا ہوگا۔
ان کی بھارت واپسی کا انحصار مکمل صحتیابی پر ہوگا، جبکہ ان کی آئندہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز (30 نومبر سے شروع ہونے والی) میں شرکت پر بھی شدید شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے