ظہران ممدانی نے 5 رکنی عبوری ٹیم کا اعلان کردیا، کون کون شامل ہے؟

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے انتخاب کے ایک روز بعد 5 رکنی عبوری ٹیم کا اعلان کردیا، جس کے ارکان میں صرف خواتین شامل ہیں۔

34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی جو 2021 سے ریاستی اسمبلی کے رکن رہے ہیں، یکم جنوری کو نیویارک سٹی کے 111ویں میئر کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں: میئر نیویارک ظہران ممدانی کی تقریر میں رمیز راجہ کا حوالہ، ویڈیو وائرل

انہوں نے فلشنگ میڈوز کورونا پارک میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن مہم کی شاعری کل رات 9 بجے ختم ہوئی، لیکن حکومت کرنے کی خوبصورت نثر اب شروع ہو رہی ہے۔ نیویارک کے شہریوں کی زندگی بہتر بنانے کا مشکل کام آج سے شروع ہوتا ہے۔

عبوری ٹیم کی شریک چیئرپرسن کے طور پر وفاقی تجارتی کمیشن (ایف ٹی سی) کی سابق چیئرپرسن لینا خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

لینا خان جو سینیٹر برنی سینڈرز کی قریبی ساتھی سمجھی جاتی ہیں، نے صدر جو بائیڈن کے دور میں ایف ٹی سی کی سربراہی کی۔

ظہران ممدانی نے کہاکہ ہم ایک ایسی حکومت تشکیل دیں گے جو صلاحیت اور ہمدردی دونوں میں برابر ہو، دیانت داری سے کام کرے اور نیویارک کے ان لاکھوں شہریوں کی طرح محنت کرے جو اس شہر کو اپنا گھر کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نائب میئرز کی تقرریوں کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا۔ ظہران ممدانی نے اپنے حامیوں سے یکم جنوری کے لیے تیاریوں میں مدد دینے کی اپیل کی۔

’کچھ ماہ قبل میں نے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ چندہ دینا بند کردیں، لیکن آج میں ان سے کہہ رہا ہوں کہ دوبارہ تعاون شروع کریں۔‘

انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ اس عبوری عمل کی مالی معاونت وہی محنت کش لوگ کررہے ہیں جنہیں شہر کی سیاست نے ہمیشہ پیچھے چھوڑا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی مدد کرنے کو تیار

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کا الیکشن واضح اکثریت سے جیت لیا ہے۔

ظہران ممدانی کے جیت کے بعد صدر ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے ان نیویارک سٹی کی بہتری کے لیے ان کے ساتھ محدود تعاون کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی