متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز سے متعلق بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ برداشت قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان ملک و فوج کے وقار کے خلاف ہے، طاہر اشرفی

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان دینا قومی جذبے کی توہین ہے۔ وطن کے امن کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن شخص نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کا اعتراف پوری قوم اور دنیا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی

محسن نقوی نے کہا کہ اس صوبے کے وزیراعلیٰ نے احسان فراموشی کی انتہا کردی جہاں سیکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔ کوئی بھی محب وطن شخص ایسا غیرذمہ دارانہ بیان دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا قوم سے معافی مانگیں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی بند کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp