کیا وہاب ریاض کو کوئی اضافی ذمے داری مل گئی، پی سی بی کا کیا کہنا ہے؟

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری یا عہدہ تفویض نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’قومی ٹیم کی کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا‘، وہاب ریاض کا نیا بیان سامنے آگیا

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض اس وقت پی سی بی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں اور اپنی خدمات اسی حیثیت میں فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان نے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی بھی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہاب ریاض کو کسی نئے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے بقول یہ معلومات غلط اور غیر مصدقہ ہیں۔

مزید پڑھیے: بھارتی کرکٹ بورڈ پر اثر و رسوخ کے استعمال کا الزام، گریگ چیپل بھی میدان میں آگئے

پی سی بی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ بورڈ کی کسی بھی اہم انتظامی یا کرکٹ کمیٹی میں وہاب ریاض کی نئی شمولیت پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو حال ہی میں قومی ٹیم کے سلیکشن معاملات سے الگ کیا گیا تھا تاہم بورڈ نے ان کے تجربے اور مشوروں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں کنسلٹنٹ کے طور پر برقرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: تنازعات کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچوں کو لازمی قرار دے دیا

پی سی بی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر بھروسہ نہ کیا جائے اور صرف بورڈ کے باضابطہ اعلامیے کو معتبر سمجھا جائے۔

یہ وضاحت اس کے بعد سامنے آئی ہے جب خبریں آئیں کہ وہاب ریاض کو پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاہم اب پی سی بی نے اس کی تردید کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘