اسلام آباد میں حملہ کرنے والا خود کش بمبار کہاں کا تھا، کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے سیکٹر جی 11  میں کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا اور جمعے کے روز اسلام آباد پہنچا۔ حملہ آور پیر ودھائی سے موٹر سائیکل پر کچہری کے باہر پہنچا تھا اور چادر اوڑھے ہوئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

آئی جی اسلام آباد کے مطابق دھماکے میں تقریباً 8 کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کیے گئے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا، تاہم ایک موٹر سائیکل اور ایک گاڑی کو بھی مشکوک تصور کیا جارہا ہے، دھماکے کی جگہ سے مبینہ حملہ آور کا سر بھی برآمد ہوا ہے۔

کیمروں کی بیک ٹریکنگ کے ذریعے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ فارنزک، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، سیف سٹی اور دیگر حساس ادارے تحقیقات میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے، جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے 4 سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

عینی شاہدین نے بتایا کہ خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر کچہری پہنچا اور پولیس موبائل کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، تحقیقات کے دوران ایسے شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ دھماکے کے پیچھے بھارتی اسپانسرڈ ا خود کش دھماور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم