یہ جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے، پی ٹی آئی کا ردعمل

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے دو ججوں کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان ججز کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ جمہوریت چلے، 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججز نے استعفیٰ دے دیا ہے، جو ایک پیغام ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ وکلا کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

اسد قیصر نے کہاکہ وہ دونوں ججز کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وکلا کی تنظیموں اور مزدور یونینز کو بھی ججز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

اسد قیصر نے اعلان کیا کہ کل 2 بجے پی ٹی آئی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس دوران انہوں نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ قانون میں ترمیم کا طریقہ کار غیر منطقی ہے، ایک بار ترمیم کرکے پھر کہا جائے کہ یہ ویسا نہیں بلکہ ویسا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا مشہور نعرہ ’ووٹ کو عزت دو‘ ہے، وہ عام طور پر وہ اس طرح کے اجلاسوں میں شامل نہیں ہوتے، لیکن کل وہ خود موجود تھے۔

مزید پڑھیں: جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کا سیاسی ایجنڈا تھا، ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کو آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبر مخدوم علی خان بھی مستعفی ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم