وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ کی سالگرہ تقریب میں شرکت، شاہ چارلس اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں شراکت داری سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹرینز، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے

اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی عوامی فلاح کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ تقریب پاکستان اور برطانیہ کے قریبی تعلقات کی عکاس ہے۔ شاہ چارلس سوم اور ملکہ برطانیہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر برطانیہ کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس ناسور کو ختم کرکے دم لیں گے۔

شہباز شریف نے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر ہائی کمشنر جین میریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تعلیم، صحت، فنی تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ کا مطالبہ جس نے بادشاہ چارلس کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا

انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے