لیپ ٹاپ میں بیٹری کی کارکردگی کیسے بہتر بنائیں؟

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی ماہر نے لیپ ٹاپ کی کارکردگی بڑھانے کے لیے کچھ مفید مشورے پیش کیے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

لندن میں لیپ ٹاپ ٹھیک کرنے والی ایک بڑی فرم ’بیک مارکیٹ‘ کے مالک کیون شیرون کہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ کی بیٹری اگر تیزی سے کم ہو رہی ہے تو لیپ ٹاپ کی سیٹنگ کے ذریعے بیٹری کی کارکردگی بہتر کی جا سکتی ہے۔

کیون شیرون کے مطابق لیپ ٹاپ کی بیٹری کو مسلسل چارج کرنے سے بیٹری کمزور ہوتی ہے لہٰذا اس سے اجتناب کیا جائے۔

کیون کا دوسرا مشورہ ہے کہ مہینے میں ایک مرتبہ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے بیٹری کو 20 فیصد تک کم ہونے دیا جائے یعنی لیپ ٹاپ کی بیٹری کو 80 فیصد چارج ہو جائے تو اسے چارجنگ سے ہٹادیں۔

اگرآپ کے میک بک (ایپل لیپ ٹاپ) میں آپریٹنگ سسٹم کا ورژن 10.15.5 ہے تو اس کی بیٹری 80 فیصد سے زائد چارج نہیں ہوتی اور چارجنگ وہیں رک جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے ایپل لیپ ٹاپ کی بیٹری 100 فیصد تک چارج کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سیٹنگ میں ’ٹو ایکٹویویٹ بیٹری اوپٹیمائزیشن‘ پر جائیں، پھر ’سسٹم پریفرنس‘ پر کلک کیجیے، پھر ’بیٹری ہیلتھ‘ پر جائیں اور ’آپٹمائزڈ بیٹری چارجنگ‘ پر کلک کریں۔

ونڈوز لیپ ٹاپ میں یہ سہولت موجود نہیں لیکن دیگر طریقوں سے اس پرعمل کیا جاسکتا ہے۔ پہلے اسٹارٹ پر کلک کریں، پھر سیٹنگز، پھرٹربل شوٹ، پھر ادر ٹربل شوٹرز، پر جاکر پاور پر جائیں۔ یہاں جاکر کر آپ بیٹری سیٹ کرسکتے ہیں۔

کیون شیرون نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ لیپ ٹاپ کو نرم سطح پر نہ رکھیں کیونکہ اس سے لیپ ٹاپ کے اندرونی پنکھوں کی ہوا کی راہ متاثر ہوسکتی ہے۔ اس لیے لیپ ٹاپ کی جالی دار ایئروینٹس کو بلاک ہونے سے بچائیں۔ ایسا کرنے سے آپ کا لیپ ٹاپ ٹھنڈا رہے گا۔

بستر اور صوفے وغیرہ پر لیپ ٹاپ رکھنے سے دھاگے اور گردوغبار لیپ ٹاپ کے اندر چلی جاتی ہے جس سے لیپ ٹاپ کے پنکھے کی افادیت کم ہوتی ہے۔

کیون نے ایک اور مشورہ دیا ہے کہ لیپ ٹاپ کے اندرونی حساس حصوں کی صفائی بہت ضروری ہے۔ ماہر لیپ ٹاپ سے باقاعدگی سے اپنے لیپ ٹاپ کی اندرونی صفائی کرواتے رہیں۔

لیپ ٹاپ کے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ اس کا سافٹ ویئر اچھی طرح کام کرسکے۔ سافٹ ویئر اپ گریڈیشن ونڈوز اور آئی او ایس دونوں میں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان