سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 20 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جبکہ جواب میں پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
“پاکستان نے زمبابوے کو کنٹرولڈ اور فیصلہ کن انداز میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ ٹیم کی آل راؤنڈ کارکردگی قابلِ ستائش! 🇵🇰✨”#PakistanCricket #PakvsZam
— Engr Naveed Ahmad (@naveedahmad1343) November 18, 2025
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے زمابوے کے بلے بازوں کو قدرے باندھے رکھا اور کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
زمبابوے کے برائن بینیٹ 49 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سکندر رضا نے 34 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد، صائم ایوب، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی پویلین واپس بھیجا۔ اس طرح زمبابوے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 اور عثمان خان 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان 16، صائم ایوب 22 اور محد نواز نے 20 رنز اسکور کیے۔
Nawaz stepping up when it matters 💪
He smacks back-to-back fours to power Pakistan over the line 🙌#CricketKiJeet | #PAKvZIM | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/3pSlKB07M4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2025
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز کی گئی جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے کپتانوں نے شرکت کی تھی۔
آج کے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل تھے۔













