ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی؛ الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

نوٹس میں طلال چوہدری سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے اور متعلقہ حلقے سے ان کے امیدوار کو نااہل کیوں نہ قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال چوہدری کو بھی طلب کیا ہے۔

انہیں نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی انتخابی مہم میں وزیر مملکت طلال چوہدری براہِ راست شریک ہو رہے ہیں، جو ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے، لہٰذا وہ بھی اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی حذیفہ رحمان کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر طلال چوہدری پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی مانیٹرنگ آفیسر نے اس حوالے سے رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں