دبئی ایئرشو میں تیجاس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی ایئرشو کے دوران بھارت کے تیار کردہ ہلکے لڑاکا طیارے تیجاس کے حادثے نے عالمی سطح پر بھارت کی دفاعی ٹیکنالوجی کی ساکھ کو دھچکا پہنچایا ہے۔

حادثے میں پائلٹ وِنگ کمانڈر نامنش سیال جان سے ہوگئے، جبکہ طیارے کی تباہی نے اس منصوبے کے مستقبل پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے اس واقعے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی، تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے بین الاقوامی شو میں حادثہ بھارت کی برآمدی کوششوں کو شدید متاثر کرے گا۔

امریکا کے مچل انسٹی ٹیوٹ کے ڈگلس برکی نے رائٹرز کو بتایا کہ ‘ایسے ایئر شو حادثات کسی بھی ملک کے دفاعی بیانیے پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔’

رپورٹ کے مطابق تیجاس پروگرام 1980 کی دہائی میں روسی ساختہ میگ-21 کی جگہ لینے کے لیے شروع ہوا تھا۔ لیکن انجن سپلائی سمیت مختلف تکنیکی مسائل کے باعث تیاریاں مسلسل تاخیر کا شکار رہیں۔ ہندوستان ایئرو اسپیس لمیٹڈ کے مطابق 180 جدید Mk-1A طیارے ملکی فضائیہ کے لیے آرڈر پر موجود ہیں لیکن سپلائی چین مسائل کے سبب ڈیلیوری ابھی شروع نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیے: تیجاس کی تباہی، بھارت کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھ گئے

سابق حکام کا کہنا ہے کہ دبئی حادثہ ’فی الحال برآمدات کے امکان کو تقریباً ختم کر دیتا ہے‘۔

بھارتی فضائیہ 42 کے بجائے صرف 29 اسکواڈرنز پر مشتمل رہ گئی ہے اور میگ-29، جیگوار اور میراج 2000 جیسے پرانے طیاروں کی ریٹائرمنٹ نے خلا مزید بڑھا دیا ہے۔ اسی لیے بھارت فوری ضرورت پوری کرنے کے لیے رافال جیسے اضافی غیر ملکی طیاروں کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت نے پہلی بار نئے وائرس ڈیزائن کر دیے، طبی تحقیق میں بڑی پیشرفت لیکن نئے خطرات بھی

ٹی وی کی سیاست سے اصل پارلیمنٹ تک، کنزا ہاشمی کا قومی اسمبلی کا دورہ

پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید، چین کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر فوری پابندی کا مطالبہ

آسٹریلیا کا اسمارٹ چشموں پر تشویش کا اظہار، نئے رازداری قوانین بنانے پر زور

موجودہ ٹیکس نظام کو چھیڑے بغیر مچھلی کی برآمدات بڑھانے کے لیے مراعاتی اسکیم لانے کی تیاری

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟