آسٹریلیا کا اسمارٹ چشموں پر تشویش کا اظہار، نئے رازداری قوانین بنانے پر زور

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا نے کیمروں سے لیس اسمارٹ چشموں کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نئے رازداری قوانین متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آسٹریلیا کی رازداری کمشنر کارلی کِنڈ نے خبردار کیا ہے کہ میٹا کے رے بینز اور دیگر اسمارٹ چشموں کا بڑھتا استعمال کمزور طبقات کی نگرانی اور ان کی نجی معلومات کے غلط استعمال کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا پھر اسمارٹ چشمے لانے کا اعلان، کیا یہ کاوش کامیاب ہوجائے گی؟

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ چشمے، جن میں مستقبل میں گوگل اور ایپل کی مصنوعات بھی شامل ہوسکتی ہیں، نجی اور عوامی مقامات پر لوگوں کے باہمی تعلقات کے انداز کو بنیادی طور پر تبدیل کرسکتے ہیں اور افراد کے رازداری کے انتخاب کو متاثر کرسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Michelle Rowland MP (@mrowlandmp)

کارلی کِنڈ کے مطابق اگر ٹیکنالوجی کمپنیاں نگرانی کرنے والے آلات کے ذریعے حاصل ہونے والی ذاتی معلومات کو جمع اور محفوظ کرتی ہیں تو انہیں رازداری کے قوانین کی مکمل پابندی یقینی بنانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے

انہوں نے کہا کہ موجودہ رازداری قانون میں ایسی ذاتی معلومات شامل نہیں جو افراد اپنی نجی سرگرمیوں کے دوران خود جمع کرتے ہیں، جس کے باعث مقامی طور پر محفوظ کیے گئے ڈیٹا کو موجودہ قوانین کے دائرے سے باہر رہنے کا خطرہ ہے۔

آسٹریلیا کی اٹارنی جنرل مشیل رولینڈ نے بھی اسمارٹ چشموں کے باعث رازداری کو لاحق خطرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی بچوں اور خواتین کو خاص طور پر متاثر کرسکتی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے نامناسب ریکارڈنگ، ہراسانی، نگرانی یا دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کا خدشہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے رے بین اسمارٹ چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟

انہوں نے کہا کہ رازداری ہر فرد کی زندگی کا بنیادی حصہ ہے، جو لوگوں کو عزت اور تحفظ کے احساس کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دیتی ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے بتایا کہ وہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق رازداری قوانین میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے، جن کے تحت ذاتی معلومات کے حصول اور استعمال کو منصفانہ اور مناسب ثابت کرنا ہوگا جبکہ رضامندی اور مقام سے متعلق معلومات کے تحفظ کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس ملے گا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی

اے آئی بھرتی کے نظام سے 40 سال سے زائد عمر کی خواتین متاثر؟ نوکری کی تلاش میں نئے چیلنجز سامنے آ گئے

پاکستان کی سروسز ایکسپورٹس میں 19 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبہ نمایاں، تجارتی خسارے میں بھی بڑی کمی

مصنوعی ذہانت نے پہلی بار نئے وائرس ڈیزائن کر دیے، طبی تحقیق میں بڑی پیشرفت لیکن نئے خطرات بھی

ٹی وی کی سیاست سے اصل پارلیمنٹ تک، کنزا ہاشمی کا قومی اسمبلی کا دورہ

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟