ٹی وی کی سیاست سے اصل پارلیمنٹ تک، کنزا ہاشمی کا قومی اسمبلی کا دورہ

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ کنزا ہاشمی نے اپنے ڈراما ’لیڈر‘ میں سیاستدان کا کردار ادا کرنے کے بعد قومی اسمبلی کا دورہ کیا ہے، جہاں ارکان پارلیمنٹ نے ان کے کام کو سراہا۔

کنزا ہاشمی نے ڈراما ’لیڈر‘ میں ایک بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی ذہین اور مضبوط کردار کی حامل خاتون سیاست دان کا کردار ادا کیا ہے، جسے ناظرین کے ساتھ ساتھ بعض حقیقی سیاست دانوں نے بھی پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم کی دعوت پر کنزا ہاشمی نے قومی اسمبلی کا دورہ کیا، جہاں انہیں اسمبلی کی عمارت، مختلف فن پاروں، نمونوں اور تاریخی اشیا کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اداکارہ نے قومی اسمبلی کے ایوان کا بھی دورہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ بعد ازاں رومینہ خورشید عالم نے انہیں یادگاری تحفہ پیش کیا اور خواتین ارکان پارلیمنٹ کی زندگی اور کردار کو اسکرین پر پیش کرنے پر ان کے کام کو سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ انہیں کنزا ہاشمی پر فخر ہے کہ انہوں نے میڈیا کے ذریعے خواتین سیاست دانوں کی جدوجہد اور کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اداکارہ کی کاوش کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

کنزا ہاشمی نے اپنے دورے کے حوالے سے کہا کہ پارلیمنٹ کا دورہ کرنے سے انہیں ڈراما ’لیڈر‘ میں ادا کیے گئے کردار کو مزید بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو نیٹ فلکس پر جگہ دلانے کے لیے سرگرم

انہوں نے کہا کہ سیاست بظاہر صرف اختیار یا مراعات کا نام نظر آتی ہے، لیکن حقیقت میں یہ ذمہ داری، فرض اور مسلسل عزم کا تقاضا کرتی ہے۔

دورے کے دوران کنزا ہاشمی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ سے بھی ملاقات کی۔ اداکارہ کے مطابق ملاقات میں اہم امور، خصوصاً ملک میں خواتین اور میڈیا سے متعلق مسائل پر مفید گفتگو ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

اس سے قبل جولائی میں رومینہ خورشید عالم اور بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے ڈراما ’لیڈر‘ میں کنزا ہاشمی کی اداکاری کو سراہا تھا۔

ڈرامے میں کنزا ہاشمی کا کردار ’رُباب‘ ایک جاگیردار سیاسی خاندان کی بیٹی کا ہے، جو بعد میں اپنے والد کی سیاسی وراثت سنبھالتے ہوئے ایک مضبوط جماعتی رہنما کے طور پر سامنے آتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp