جارج ڈبلیو بش اور خلائی مخلوق کا قصہ، نئے انکشافات سامنے آگئے

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی ڈاکیومنٹری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو 1964 میں نیو میکسیکو کے ہولومن ایئر فورس بیس پر خلائی مخلوق سے ملاقات کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی جسمانی ثبوت نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟

ڈاکیومنٹری میں ماہر فلکیات ایرک ڈیوس کا انٹرویو شامل ہے، جن کے مطابق مرحوم صدر نے 2003 میں نجی گفتگو میں اس واقعے کا ذکر کیا۔ ڈیوس کانگریس کے بنائے گئے ایک اعلی فضائی خطرات کے پروگرام کے سائنسی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بش نے بتایا کہ تین خلائی جہاز بیس کے قریب آئے اور ایک نے لینڈ کیا۔ اس جہاز سے ایک غیر انسانی ہستی اتر کر یونیفارم پہنے فضائی اور شہری اہلکاروں کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔ جب بش نے مزید تفصیلات مانگی تو انہیں کہا گیا کہ وہ جاننے کے اہل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟

ڈاکیومنٹری میں ماہر طبیعیات ہال پٹھوف نے بھی بتایا کہ مختلف قسم کی خلائی مخلوقات کے کچھ نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہر گیری نولان نے فوجی اہلکاروں کے زخموں کا ذکر کیا، جو نامعلوم فضائی مظاہر کے رابطے میں آنے کے بعد شدید جلنے اور اندرونی نشانات کا شکار ہوئے۔

ہدایتکار ڈین فراہ کا کہنا ہے کہ یہ فلم خلائی مخلوق کے راز کھولنے کے عمل کو تیز کرے گی اور کسی صدر کو اعتماد دے گی کہ وہ عوام کے سامنے خلائی زندگی کے وجود کو تسلیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہوسکتا ہے، ایلون مسک

انہوں نے کہا ’یہ فلم ہمیں ایک نئے مقام پر لے جاتی ہے اور صدر کے لیے ماحول تیار کرتی ہے کہ وہ سب کو بتا سکے کہ ہم کائنات میں اکیلے نہیں ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال

سولر صارفین کے لیے نیپرا کا بڑا ریلیف، لائسنس کی شرط ختم

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ، 9 اگست کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، جھاڑکھنڈ میں بھی ہزاروں نوجوان سڑکوں پر آگئے

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ