سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، گیم میں اِن

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہ ملکی کرکٹ سیریز میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہراکر ٹورنامنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنالی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان

زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 146 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو مقابلے میں آگے بڑھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری تھا اور اس کا اب تک کوئی پوائنٹ نہیں تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے کو ابتدا ہی میں دھچکا لگا تھا جب اس کے اوپنر تادیواناشے مارومانی صرف 4 رنز بناکر جبکہ کچھ دیر بعد ہی ڈائن مائرز
6 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ دونوں کو مہیش نے بولڈ کیا۔ زمبابوے کا اسکور 5 اوورز میں جب محض 38 رنز تھا تو اس کے 3 کھلاڑی پویلین واپس جاچکے تھے۔

مزید پڑھیں: نیا عالمی ریکارڈ: سلمان علی آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

تاہم بعد میں زمبابوے نے قدرے سنبھل کر کھیلا اور مجموعی اسکور 146 تک لے گئے۔ سکندر رضا اور ریان برل (ناٹ آؤٹ)  37، 37 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

بعد ازاں 147  رنز کا ہدف ملنے پر سری لنکا نے پراعتماد بیٹنگ کی اور محض ایک وکٹ کے نقصان پر 16 اعشاریہ 2 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 148 رنز رہا جبکہ 28 گیندیں ابھی باقی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: سہ ملکی سیریز، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

فاتح ٹیم کے پتھم نسانکا نے 98 رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے واحد وکٹ بریڈ ایوانز نے حاصل کی۔ انہوں نے 4 اوورز 36 رنز دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ اور پوپ کے تنازع کے بعد ویٹیکن کا دورہ کریں گے

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ