پی ٹی آئی، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دشمنوں سے مل کر جو مہم چلا رہے ہیں اس سے وہ خود ایکسپوز ہورے ہیں۔

ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب فیچر آ گیا ہے کہ جو اکاؤنٹ جہاں سے آپریٹ ہو رہا ہو پتا لگ جاتا ہے، فوج کے خلاف زہر اگلنے والے پی ٹی آئی، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس سارے بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس پر بہت کھل کر بات کی ہے، جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور زہر اگل رہے ہیں انکو بھرپور نکیل ڈالیں گے۔ پی ٹی آئی کا افغانستان اور انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ سب کی توجہ اڈیالا جیل کی طرف جائے اور اس لیے انڈیا اور افغانستان سے مہم چلوائی جارہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ توجہ دہشتگردی پر نہ ہو اور ساری توجہ فوج پر ہو، ہمیں آپ کی گالیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم نے اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے آپ کی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دشمنوں سے مل کر جو مہم چلا رہے ہیں اس سے وہ خود ایکسپوز ہورے ہیں اور ان کے مذموم عزائم لوگوں کے سامنے آچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری