راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی انتظامیہ نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر شہر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 3 دسمبر تک ہوگا، اور اس دوران جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، جبکہ اسلحلے کی نمائش، ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، شہری کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘