متاثرین اسلام آباد حقوق کے حصول کے لیے متحد، ذیشان نقوی کو حقیقی نمائندہ قرار دے دیا

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے متاثرین نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام سید ذیشان علی نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دے دیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ذیشان نقوی نے کہا کہ سیکٹرز ای 13، ڈی 13، ایچ 16، سی 13، ایف 13 اور سی 16 کے متاثرین کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔

’سی ڈی اے کے 2008 کے ایوارڈ کو نہیں مانتے‘

انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے کے 2008 کے ایوارڈ کو نہیں مانتے، کسی کو بھی متاثرین کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، سی ڈی اے اور بیوروکریسی کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

وہ پیر کو شاہ اللہ دتہ ہاؤس میں متاثرین اسلام آباد کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں تمام متاثرہ سیکٹرز کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر لیگی رہنما ملک فوجدار، ملک مہربان اعوان، ملک نازک، سید کفایت حسین شاہ، ذوالفقار شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

متاثرین اسلام آباد نے سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے حقیقی وارثان کے حقوق پامال کرنے پر شدید احتجاج کیا اور اتحاد و اتفاق کا عہد کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما ذیشان نقوی کو اپنا حقیقی نمائندہ قرار دیا۔

اس موقع پر سید ذیشان نقوی نے سی ڈی اے کے 2008 کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی متاثرین اسلام آباد کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ سی ڈی اے اور بیوروکریسی کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ذیشان نقوی نے بتایا کہ مشیر وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ نے متاثرین کا کیس وزیراعظم کے سامنے احسن انداز میں پیش کیا۔ متاثرین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔

شاہ اللہ دتہ میں جلد رجسٹریاں انتقال کھلیں گے، ذیشان نقوی

فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام ذیشان نقوی کا کہنا تھا کہ شاہ اللہ دتہ میں جلد رجسٹریاں انتقال کھلیں گے، شاہ اللہ دتہ کو ماڈل ویلج بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سی 16 سیکٹر کا ایوارڈ دفتروں میں بیٹھ کر کیا گیا، سی ڈی اے کا 2008 کا ایوارڈ اور گوگل و سپارکو کا سروے نہیں مانتے، فزیکل سروے ہونا چاہیے۔ جو بچے اس وقت چھوٹے تھے آج بالغ ہو چکے ہیں، انہیں ان کے جائز حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے وزیراعظم کو غلط بریفنگ نہ دیں، سی ڈی اے سراسر زیادتی کر رہا ہے جسے ہم نہیں مانتے۔ ہم سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور ہر فورم پر جائیں گے۔

ذیشان نقوی نے کہاکہ اسلام آباد کے عوامی نمائندوں اور تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔ ہم متحد ہیں اور اتحاد و اتفاق سے اپنے حقوق لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ نے متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے صدارتی آرڈیننس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم ایک ایک متاثرہ شخص کو اس کا حق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وعدہ کرتا ہوں کہ جو جائز حقوق ہیں وہ لیکر دیں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دینے کا الزام

اس موقع پر ملک فوجدار، ملک مہربان، بشارت خان، ملک جلال، سید علی شاہ، ملک صابر، ملک غلام دستگیر، حماد شاہ، اعظم خان، عزیر خان، طہ یاسین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کو غلط بریفنگ دی۔ مشیر وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ متاثرین اسلام آباد کا حقیقی چہرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے سفید ہاتھی اور کرپشن کی آماجگاہ ہے، متاثرین کو کچلنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

متاثرین اسلام آباد نے کہاکہ سی ڈی اے کے بابو دفاتر میں بیٹھ کر سروے کرتے ہیں۔ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ تمام متاثرین سی ڈی اے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر متحد ہیں، اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

ایک بدنام زمانہ ڈاکو نے کیسے چوہدری اسلم سمیت دیگر پولیس افسران کو جیل بھیجا؟

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری: ’سہیل آفریدی 9 مئی اور 26 نومبر والی صورتحال سے گریز کرینگے‘

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک