سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں چلغوزے کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک کلو چلغوزہ، جس کی قیمت پہلے 15 ہزار سے 18 ہزار روپے کے درمیان تھی، اب گھٹ کر 6 ہزار سے 9 ہزار روپے رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیامر کے چلغوزے بہت زیادہ مہنگے کیوں ہوتے ہیں؟

بلوچستان کے ضلع ژوب اور شیرانی میں اس سیزن کے دوران چلغوزہ 3 ہزار سے 5 ہزار روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوا ہے۔

بلوچستان کے کسانوں اور تاجروں کے مطابق پاک افغان بارڈر کی بندش اور بارشوں کی کمی اس نمایاں کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام کی جانب سے ٹرکوں کو گھنٹوں روکنے سے نہ صرف تاخیر ہوتی ہے بلکہ چلغوزے کا معیار بھی متاثر ہوتا ہے۔

تاجروں نے شکایت کی کہ چلغوزہ ایک نہایت حساس، مہنگا اور جلد خراب ہونے والا خشک میوہ ہے، جس کی قدر معمولی تاخیر سے بھی کم ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

ان کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کو اگر کئی گھنٹوں یا پورا دن روک لیا جائے تو قیمت فوراً گر جاتی ہے۔

چلغوزے کی قیمت میں نمایاں کمی وجوہات جو بھی ہوں، صارفین اس کمی سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چلغوزے کو اگر کولڈ اسٹوریج میں نہ رکھا جائے تو اس کا وزن کم ہونے لگتا ہے۔

بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج سہولیات کی کمی کے باعث تاجر چلغوزہ سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

اسی وجہ سے مقامی طور پر شہروں چلغوزے کی میں قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی: خاتون کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، 3 مرکزی ملزمان گرفتار

چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری

3 سالہ بچے کی تلاش، مقامی افراد کی ڈیزل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک