رخصتی کے صرف 20 منٹ بعد طلاق کا حیران کن واقعہ ، وجہ کیا بنی؟

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست یوپی کے ضلع دیوریا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب دلہن نے سسرال پہنچنے کے صرف 20 منٹ بعد ہی شادی ختم کر دی۔

جوڑا 25 نومبر کو ضلع کے ایک شادی ہال میں شاندار تقریب کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ تقریب میں تمام رسومات ادا کی گئیں تاہم جب دلہن  اپنے سسرال پہنچی تو اس نے اچانک ایک رسم کو روکا اور غیر دوستانہ رویے کا الزام لگاتے ہوئے فوری طور پر اپنے والدین کو بلانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق کا منفرد معاہدہ، شوہر 10 برس تک سابقہ بیوی کی بلیوں کا خرچ اٹھائے گا

شوہر اور سسرال کے دیگر افراد اسے قائل کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے والدین بھی موقع پر پہنچے اور دلہن کو منانے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

کشیدگی بڑھنے پر مقامی پنچایت بلائی گئی اور تقریباً 5 گھنٹوں کی بات چیت کے بعد، دونوں فریقین کی باہمی رضا مندی سے شادی ختم کر دی گئی۔ شادی میں دیے گئے تحائف اور دیگر اشیاء واپس کر دی گئیں اور دلہن اپنے والدین کے ساتھ واپس چلی گئی۔

مقامی پولیس کے انچارج نے تصدیق کی کہ واقعے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم اسے پولیس کیس میں تبدیل نہیں کیا گیا کیونکہ دونوں فریقین نے پنچایت میں ہی معاملہ حل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے فوراً بعد ڈاکٹر نبیہہ علی خان طلاق کا کیوں سوچنے لگیں؟

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آیا۔ کچھ صارفین نے دلہن کی ہمت کو سراہا جبکہ دیگر نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شادی کو مذاق اور فرار کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے اور ’ایسی حرکتوں پر جرمانہ ہونا چاہیے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بہتر ہے بجائے اس کے کہ کئی سالوں کے ایڈجسٹمنٹ کے بعد زندگی خراب ہو جاتی‘۔ ایک اور صارف نے کہا جب شادی کی باتیں ہو رہی تھیں تب لڑکی کی یہ ہمت کہاں تھی؟ تیسرے صارف نے ردعمل دیا کہ ’سوچنے کی بات ہے کہ کیا ہوا ہوگا۔ بہتر ہوتا اگر وہ شادی ہی نہ کرتی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی